صیہونی وزارت اقتصاد نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہےکہ اس کے وزیر معیشت نے ایک سعودی وزیر سے ہاتھ ملایا اور انہيں اپنا وزٹنگ کارڈ دیا۔
اس رپورٹ کے مطابق، صیہونی وزیر معیشت نے اپنے سعودی ہم منصب سے کہا ہے کہ وہ ان ملکوں کے ساتھ امن کے خواہاں ہيں جو اس کے متلاشی ہوں
عالمی ادارہ تجارت کے وزراء کا تیرہواں اجلاس پیر کے روز ابو ظبی میں شروع ہوا ہے جو ہفتے کے روز تک جاری رہے گا۔
واضح رہے صیہونی حکام اور ذرائع ابلاغ مختلف بہانوں سے یہ کوشش کرتے ہيں کہ تل ابیب و ریاض کے تعلقات میں فروغ ظاہر کریں جبکہ سعودی عرب نے غزہ جنگ سے قبل ہی تل ابیب کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کے شرائط کا اعلان کیا تھا کہ جنہيں پورا کرنا صیہونی حکومت کے لئے بے حد مشکل کام ہے۔
آپ کا تبصرہ